ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کرنےو الی 3لاریاں ضبط : 3گرفتار ، ایک فرار

کمٹہ میں غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کرنےو الی 3لاریاں ضبط : 3گرفتار ، ایک فرار

Tue, 04 Apr 2017 18:38:45    S.O. News Service

کمٹہ:4/اپریل(ایس اؤنیوز) کنداپور سے سرسی اور ہبلی کو غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کررہی 3لاریوں کو پولس نے اپنی تحویل میں لے کر 3کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

3لاریوں میں سے 10پہیہ والی بری 2لاریاں ہیں، تینوں لاریاں کنداپور میں غیر قانونی طورپر ریت لوڈ لے کر سرسی اور ہبلی کی طرف روانہ تھیں تو تعلقہ کےدھاریشور اور شہر کے گبس سرکل پر چھاپہ مارکر اپنی تحویل میں لئے جانے کی جانکاری پی ایس آئی ششی کمار نے دی ۔ KA-25/B-8978نمبرلاری ڈرائیور چندرنائیڈو ہبلی سے تعلق رکھتاہے، KA-47/2002نمبر لاری مالک بستی پیٹ کے گوپال مہا دیوشٹی ،ڈرائیور سنتوش پاٹل ہی گرفتار شدہ ملزمان ہیں۔ KA-19/C-4297لاری نمبر کے مالک کوڈملے کے وینکپا ناگپا نائک فرار بتایا گیا ہے۔ یہ تمام کنداپور سے کم قیمت پر ریت لے کر افسران کو دھوکہ دے کر سرسی اور ہبلی میں دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گذشتہ 4ڈسمبر سے تجدیدکاری کے بہانے ریت سپلائی روکی گئی تھی جو گرما کا موسم شروع ہونے کے بعد بھی شروع نہیں ہوئی ہے، اس سلسلے میں محکمہ اراضی اور کان کنی کے نائب کمشنر نصر اللہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے محکمہ ماحولیات کی طرف سے نئی کمیٹی کی تشکیل ہونی تھی جو پرسوں تشکیل پائی ہے، 5مئی کو بنگلورو میں کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی اس میں منظوری ملنے کی با ت کہی۔


Share: